۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مکاتب اثنا عشریہ کرگل

حوزہ/ مکاتب اثنا عشریہ شعبہ مکاتب انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کو مزید فعال بنانے کیلئے کے حوالے سے مکاتب کا دورہ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرگل/ جوانان حسینی کمیٹی یوربلتک کے زیر اہتمام مکتب امام جعفر صادق علیہ السلام میں مکاتب اثنا عشریہ شعبہ مکاتب انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے سالانہ دورے کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل اور حجت الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم خلیلی جنرل سیکرٹری جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جبکہ ان کے ہمراہ شعبہء مکاتب کے مسئولین جن میں حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد ارمان انچارج مکاتب اثنا عشریہ اور یوربلتک کے مقامی علمائے کرام جن میں حجت الاسلام والمسلمین شیخ مصطفی اور مکتب امام جعفر صادق علیہ السلام کے مدرس بھی موجودتھے۔

سالانہ دورہ مکتب امام جعفر صادق علیہ السلام کے موقع حجت الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی نے یوربلتک کے مومنین و مومنات اور بالخصوص جوانان حسینی کمیٹی کو مکاتب اثنا عشریہ شعبہ مکاتب انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے مسئولین کا بھرپور تعاون اور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے حسینی کمیٹی جوانان یوربلتک کے مذہبی جذبات اور انکے دینی تعلیم اور یوربلتک کے طالب علموں کے مستقبل کے حوالے سے  علوم آل محمد علیہم السلام کو ان تک پہنچانے میں کئے جا رہے کاموں کو سراہا اور علوم آل محمد علیہم السلام کے ترویج و اشاعت کے حوالے سے انجمنِ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور طالب علموں کو دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے طرف راغب کرنے پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .